Home / News / دوسری شادی کی اجازت کیوں نہیں دی ، شوہر نے اپنا ہی بچہ اغوا کرلیا

دوسری شادی کی اجازت کیوں نہیں دی ، شوہر نے اپنا ہی بچہ اغوا کرلیا

پہلی بیوی سے دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر ایک شخص نے اپنے بچے کو یرغمال بنایا ، نوجوان 14 گھنٹے تک فائرنگ کرکے پولیس کا بھی مقابلہ کرتا رہا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 16 اکتوبر2020ء) صوبہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں شوہرنے دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر اپنا ہی شیرخوار بچہ اغوا کرلیا۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ مظفرگڑھ میں تھانہ شہرسلطان کے علاقے میں نوجوان سیف اللہ نے اپنی پہلی بیوی کی طرف سے دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پراپنے بچے کو ہی یرغمال بنا لیا ، اس وقعے کے بارے مین جب بچے کی ماں اور اس شخص کی پہلی بیوی نے جب پولیس کو اطلاع دی توپولیس پر بھی نوجوان 14 گھنٹے تک فائرنگ کرکے مقابلہ کرتا رہا ، تاہم بعد ازاں پولیس کی طرف سے ملزم کو کئی گھنٹے بعد گرفتار کرلیا گیا ، جب کہ اس کے قبضہ سے شیرخواربچے کو بحفاظت بازیاب کرواکر اس کی ماں کے حوالے کردیا گیا ۔
دوسری طرف ایک اور خبر کے مطابق دوسری شادی کرنے پر بیٹے نے اپنی ماں کو کردیا ، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایک 37 سالہ خاتون نے پہلے شوہر سے طلاق لے کر دوسری شادی کرلی ، جس کا اس کے بیٹے کو رنج تھا اور بیٹے نے اپنی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 103/9-L میں37سالہ خاتون سکینہ بی بی نے اپنے خاوند ریاض سے گھریلو جھگڑے کے بعد طلاق لیکر نصیر نامی شخص سے دوسری شادی کرلی تھی جس کا سکینہ بی بی کے بیٹے عامرکو سخت رنج تھا۔

اسی رنجش پر سکینہ بی بی کے بیٹے عامر نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کرکے اپنی ماں کوقتل کردیا اور فرارہوگئے۔ پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے اطلاع ملنے پر لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ، جب کہ صوبہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں شوہرنے دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر اپنا ہی شیرخوار بچہ اغوا کرلیا۔

Loading...
%d bloggers like this: