Home / News / دریائے چناب اور دریائے سندھ میں کسی قسم کا کوئی سیلاب نہیں ہے‘ڈی سی اومظفرگڑھ

دریائے چناب اور دریائے سندھ میں کسی قسم کا کوئی سیلاب نہیں ہے‘ڈی سی اومظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔17 جولائی (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 جولائی۔2015ء)ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے کہا ہے کہ ضلع کی حدود سے گزرنے والے دونوں دریاؤں، دریائے چناب اور دریائے سندھ میں کسی قسم کا کوئی سیلاب نہیں ہے ، دونوں دریا اپنے راستے پرمعمول کے مطابق بہہ رہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ اس وقت چشمہ بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 3لاکھ 7ہزا ر303کیوسک ہے، تونسہ بیرج کے مقام پر پانی کی آمد 2لاکھ96ہزار856کیوسک ہے ، جبکہ تریموں ہیڈ ورکس پر پانی کی آمد 1لاکھ5ہزار961کیوسک اور ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کی آمد 96ہزار108کیوسک ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: