دریائے سندھ میں نچلے درجہ کا سیلاب، 6 مواضعات کا زمینی رابطہ منقطع
Sajid Bukhari
July 16, 2020
News, Uncategorized, Urdu News
مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 جولائی2020ء) دریائے سندھ میں نچلے درجہ کا سیلاب، 6 مواضعات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ محکمہ آبپاشی کے ذرائع کے مطابق بالائی علاقوں میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں تونسہ بیراج کے مقام پر نچلے درجہ کا سیلاب ہے، پانی کی آمد 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک جبکہ ڈاؤن سٹریم پانی کا اخراج 2 لاکھ 40 ہزار کیوسک ہے، بیٹ کے علاقے کے 6 مواضعات مکمل طور پر زیر آب آ چکے ہیں اور ان کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کشتیوں اور کڑاہوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں، ڈاؤن سٹریم پر
2010 کے سیلاب میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ہاکی والا پل بھی زیر آب آ چکا ہے اور اس کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے ہاکی والا پل کے مقام پر فیض بخش،غلام رسول،مہر دین، اللہ ڈیوایا اور متعدد دیگر مقامی لوگوں نے بتایا کی ان کی بستی مکمل طور پر زیر آب آ چکی ہے ان کے گھروں میں پانی داخل ہو چکا ہے اور وہ مقامی ملاحوں کی کشتیوں میں کرایہ ادا کرکے اپنے بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے صورتحال کا نوٹس لے کر فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کرنے اور متاثرین کیلئے ریلیف کیمپ قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملاح ان کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر کشتیوں کے من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں
Like this:
Like Loading...