تونسہ/علی پور(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔28جولائی۔2013ء) دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو نے لگا ،دریا سے ملحقہ تین بستیوں میں کپاس کی فصلیں زیر آب آگئیں،لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی،علی پور میں دریائے سندھ کے بند پر پڑنے والے شگاف کو پر کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔فلڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پانی کی آمد تین لاکھ 48 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 21 ہزار کیوسک ہوگیا ہے۔پانی دریاکنارے آباد بستی بیٹے والی،ملک پور اور اشرف آباد میں داخل ہونے سے کپاس کی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ادھر علی پور کے علاقے کندائی میں ٹوٹنے والے سرکی بند کو ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد پر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔پانی سے 5مواضعات کوٹلہ غلام شاہ ،ملک آرائیں ،ٹبہ بریڑہ ،کندائی اور محل میسن میں 50 گھر زیر آب آگئے۔متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔پانی سے سیکڑوں ایکڑ پر لگی کپاس اور دالوں کی فصل کو بھی نقصان پہنچاہے۔
Next Post