مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 17 مارچ2022ء) دائرہ دین پناہ پولیس کی بڑی کاروائی 16 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے ملزمان سے 10 لاکھ روپے ریکور کرلئے، ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ عدیل شہباز کے مطابق چند یوم قبل تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے احسان پور میں خالد نامی تاجر سے 2 مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر 16 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے،تھانہ دائرہ دین پناہ کے سب انسپکٹر زوالفقار نے گل فراز اور قادر بخش کنسٹیبلان پر مشتمل اپنی ٹیم کے ہمراہ مقدمہ نمبر 11/22 کے ڈکیتی کے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر کے 10 لاکھ روپے برآمد کر لئے ہیں، ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ عدیل شہباز نے ڈکیتی ٹریس کرکے برآمدگی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی اور ان میں انعامات تقسیم کئے ہیں۔