مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 2دسمبر۔ 2012ء) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ قوم کو تقسیم کر کے لڑانے کی سازش ہو رہی ہے۔ خیبر پختونخوا میں غیر اعلانیہ مارشل لاء لگا ہوا ہے۔علی پور میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کو امریکا کی غلامی میں دے دیا گیا ہے، کراچی میں نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلحے کی بنیاد پر شریعت کے نفاذ کی بات درست نہیں، تبدیلی کا نعرہ لگا کر نوجوانوں کو فریب دیا جا رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے جلسے میں اے این پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ کالا باغ ڈیم کو انتخابی مہم میں استعمال کرے گی۔
Related Articles
مظفرگڑھ ،جتوئی میں دیرینہ رنجش پر مخالفین نے کاشت کارکی دونوں آنکھیں نکال دیں ، 8ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ،3 گرفتار،متاثرہ شخص طبی امداد کے لئے نشترہسپتال منتقل
December 27, 2012
Loading...