Home / News / ختم نبوت و تحفظ ناموس صحابہ کانفرنس 27 ستمبر کو رائل میرج ہال کوٹ ادو ضلع مظفرگڑھ میں منعقد ہوگی،صاحبزادہ مولانا محمد حذیفہ شاکر

ختم نبوت و تحفظ ناموس صحابہ کانفرنس 27 ستمبر کو رائل میرج ہال کوٹ ادو ضلع مظفرگڑھ میں منعقد ہوگی،صاحبزادہ مولانا محمد حذیفہ شاکر

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 ستمبر2020ء) جمعیت علمائے اسلام ف ضلع مظفرگڑھ کے سینئر نائب امیر صاحبزادہ مولانا محمد حذیفہ شاکر نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ کی متعدد نامور سیاسی و مذہبی شخصیات دیگر سیاسی جماعتوں سے مایوس ہو کرقائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی ملک و ملت کے لئے صاف اور شفاف کردار کی بدولت جے یو آئی میں شمولیت کر رہے ہیں، اس سلسلے میں ایک تاریخ ساز شمولیتی پروگرام جے یو آئی ورکرز کنونشن بعنوان ختم نبوت و تحفظ ناموس صحابہ کانفرنس 27 ستمبر کو رائل میرج ہال ضلع مظفرگڑھ میں منعقد ہو گا جس میں پارلیمانی لیڈر متحدہ مجلس عمل مولانا محمد اسعد محمود سمیت جے یو آئی کی مرکزی اور صوبائی قیادت شرکت کرے گی جس کے انتظاماتمکمل کیے گئے ہیں۔

Loading...
%d bloggers like this: