خان گڑھ کے شہری بھی مظفرگڑھ سے پنجند تک قومی شاہراہ کی توسیع کرانے کیلئے میدان میں آ گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 29 نومبر2019ء) خان گڑھ کے شہری بھی مظفرگڑھ سے پنجند تک قومی شاہراہ کی توسیع کرانے کیلئے میدان میں آ گئے ،خان گڑھ کی نوجوان سیاسی قیادت، متحدہ شہری محاذ کے صدر رانا محمد سہیل اور ضلعی صدر مجلس شہریاں رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ کی زیر قیادت شہر میں ایک پرامن احتجاجی ریلی سٹیڈیم روڈ سے نکالی گئی جو شاہ جمال چوک خان گڑھ پر اختتام پذیر ہوئی ریلی سے حلقہ قومی اسمبلی این اے 184 مظفرگڑھ کے سینئر سیاسی راہنما رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ, رانا محمد سہیل فرزند, ضلعی صدر ایگری فورم مہر راشد نصیر سیال, سید عامر شاہ تاجر راہنما,محمد اختر شاہین, ذوالفقار علی طور, پیپلزپارٹی کے راہنما مہر شاکر سیال, وقاص وکی قریشی, شاہد حسین خان, سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظفرگڑھ سے پنجند تک قومی شاہراہ کراچی پشاور روڈ المعروف قاتل روڈ ڈبل کرو تحریک سیاسی نہیں بلکہ انسانی بنیادوں پر ہی. یہ ھمارے وسیب کا اھم ترین ایشو اور قیمتی انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے اس سٹر ک کی توسیع کر کے مسافروں کو حادثات سے بچایا جائے