مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے تمام ترقیاتی سکیموں کا ایک فیصد شجر کاری کے فروغ پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیاہے . انہوں نے کہا ہیکہ ضلع مظفرگڑھ کا ترقیاتی بجٹ 3 ارب روپے ہے اس بجٹ کا ایک فیصد ضلع بھر میں درخت لگانے اور انکی حفاظت پر خرچ کیا جارہا ہے .یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کرتیہوئے کہی.اس موقع پر ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر عابد گوندل, ایس ڈی او فاریسٹ قیصر عباس , ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہزاد , سماجی کارکن ملک جاوید, عابد ملانہ, امیر حسن شاہ اور دیگر مو جود تھی. انہوں نے کہا ہیکہ آلودگی پر قابو پانے کے لئے درختوں کی بقا اور ان کی حفاظت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ شجر کاری میں اضافہ کیا جانا چاہیے کیونکہ جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے عالمی حدت میں روز بروز خطرناک اضافہ ہوتا جارہا ہے۔جنگلات کی کمی سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں .اس سلسلیمیں میڈیا عوام کو شجر کاری کی اہمیت کے بارے آگاہی فراہم کرنے میں کردار ادا کری. اس موقع پر ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر مظفرگڑھ عابد گوندل نے کہاکہ اس بار گرین پاکستان مہم کے تحت مون سون شجر کاری کے تحت ضلع بھر میں تین لاکھ پودے لگائے جائیں گی. انہوںنے کہا کہ محکمہ جنگلات کی نرسریوں پر رعایتی نرخوں پر پودے دستیاب ہیں
Next Post