حکومت پنجاب شعراء ، ادیب اور مفکرین کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،محمد سیف انور

مظفر گڑھ۔11جنوری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 جنوری2018ء) معاشرے کی سماجی و اخلاقی اصلاح اور معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے شعراء ، ادیب اور مفکرین اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہ بات ڈپٹی کمشنرمحمد سیف انور نے مقامی سرائیکی شاعر سیف اللہ خان سے ملاقات کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ مقامی شاعر اپنے علاقے کے مسائل کو اپنی شاعری کے ذریعے لوگوں تک پہنچاتے ہیں اور عوام کی آواز بنتے ہیں اور ایک نئی سوچ و فکر دیتے ہیں، انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب شعراء ، ادیب اور مفکرین کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، ان کے مسائل کے حل اور ان کی مالی امداد کیلئے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں، اس موقع پر سیف اللہ خان نے اپنے تازہ سرائیکی کلام پر محیط ایک کتاب دیوان سیفل ڈپٹی کمشنر کو پیش کی۔