مظفرگڑھ 8۔ اپریل (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 اپریل2019ء) وزیر اعلی ا پنجاب کے مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی دستی نے کہا حکومت عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ہفتہ غذائیت کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ضیاء الحسن سی ای او ہیلتھ نے کہا ابتدائی ایک ہزار دن میں مناسب دیکھ بھال کے ذریعے بچوں کو ذہنی اور جسمانی نشوونما میں کمی سے بچا جا سکتا ہے انہوں نے بچوں کی زندگی میں ابتدائی ایک ہزار دن کی بہت اہمیت ہے کیونکہ اس دوران بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما میں بہت تیزی سے اضافہ ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بچوں میں ذہنی اور جسمانی نشوونما میں کمی کی بنیادی وجہ ضروری غذائی اجزا کی کمی ھے خصوصاً دوران حمل جب بچہ ماں کے پیٹ میں پروان چڑھ رہا ہوتا ہے ماں میں غذائی کمی بچے میں دائمی غذائی قلت کا باعث بنتی ہے دوسری بنیادی وجہ پہلے چھ ماہ میں ماؤں کا بچوں کو دودھ پلانے سے اجتناب کرنا ہے بچوں میں ذہنی اور جسمانی نشوونما میں بہتری کیلئے ضروری ہے کہ والدین میں ایک ہزار دن یا دو سال تک ماں کے دودھ اور متوازن غذا کی افادیت کے بارہ آگاہی اور احساس پیدا کیا160 جائے اس سے قبل ڈاکٹر شاہد ریاض ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ غذائیت آٹھ اپریل سے تیرہ اپریل تک منایا جا رہا ہے اس سلسلہ میں تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اس ہفتہ کے دوران ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں میں عوام کی آگاہی کیلئے سپیشل کاؤنٹر قائم کر دیئے گئے ہیں اسکے علاوہ یونین کونسل کی سطح پر سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر لیڈی ہیلتھ سپروائزر کی سربراہی میں ہیلتھ ایجوکیشن کمیٹی نامزد کر دی گئی ہیں جو ہیلتھ ایجوکیشن سیشن منعقد کریں گی جبکہ تمام ہیلتھ مراکز صحت پر غذائیت سے بھرپور ساشے کیڑوں سے بچاؤ ادویات اور حاملہ خواتین کو فولاد کی گولیاں دی جائیں گی تقریبات میں ڈاکٹر مہر اقبال ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری ڈاکٹر طارق محمود ڈی ایچ او قیوم لغاری عدنان لغاری میڈیا کوآرڈینیٹر عمائدین شہر لیڈی ہیلتھ سپروائزرز اور سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرز نے شرکت کی۔