مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 جنوری2020ء) مشیر زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے پی ٹی آئی کی حکومت اپنے وعدے کے مطابق عوام کی خوشحالی کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے، ضلع میں عوام کی فلاح اور دیہی اور شہری علاقوں کی تعمیرومرمت کے منصوبوں کیلئے قومی خوشحالی سروے کا آغاز ہوچکا ہے، جس میں قومی خوشحالی سروے کے نمائندگان گھر گھر جا کر گھرانوں کی تمام تفصیلات جمع کریں گے جس کے اعدادو شمار کے مطابق وفاق حکومت اور صوبائی حکومت اپنے اپنے پروجیکٹس شروع کریں گی، جس کے صوبہ بھر میں برابری کی سطح پر ترقیاتی منصوبے دئیے جائیں گے، عوام کے معیار زندگی کو بلند کیا جائے گا، صحت و تعلیم اور آمد و رفت کی بنیادی سہولیات کے منصوبے ترجیحی بنیادو ں پر شروع کئے جائیں گے جس سے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔