مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 21 نومبر2019ء) مظفرگڑھ میں جھینگے کی فارمنگ شروع کردی گئی ھے ماہرین کا کہنا ہے کہ جھینگے کی فارمنگ کے فروغ سے ملک کو بھاری زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے کھارے پانی کی حامل زمینوں پر جھینگے کی فارمنگ نہائت کامیابی سے کی جا سکتی ھے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز فیصل عزیز نے بتایا ھے کہ سیلائن واٹر اور کھارے پانی والی زمینیں جہاں فصلیں کاشت نہیں ھو سکتیں جھینگے کی فارمنگ کیلئے نہائت موزوں ھیں اور ایسی زمینوں پر جھینگے کی فارمنگ سے کاشتکار ایک ایکڑ سے 8 لاکھ روپے کما سکتے ھیں انھوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب اور محکمہ فشریز پنجاب کی خواہش اور کوشش ھے کہ مظفرگڑھ کی کھارے پانی والی زمینوں میں جھینگے کی فارمنگ کو فروغ دیا جائے انھوں نے بتایا کہ مظفرگڑھ کے موزوں موسم کی بدولت سال میں 2 مرتبہ جھینگے کی پیداوار حاصل کی جا سکتی ھے اور ایک ایکڑ سے 8 لاکھ روپے آمدنی حاصل کی جا سکتی ھے۔مظفرگڑھ کے سیلائن واٹر اور کھارے پانی والے نواحی علاقوں علی پور شمالی،لنگر سرائے سروانی و دیگر علاقوں میں جھینگے کی فارمنگ زور شور سے شروع کر دی گئی ھے فارمرز کا کہنا ھے کہ جھینگے کی فارمنگ کیلئے حکومت کا تعاون خوش آئند ھے اور ان علاقوں میں جھینگوں کا پروسیسنگ پلانٹ لگا کر بھاری مقدار میں زرمبادلہ کمایا جا سکتا ھے۔