Breaking News
Home / News / جنوبی پنجاب مظفرگڑھ کے ضلع چِیئرمین سیٹ پر پی پی کی غیر حاضری ، چئیرمین یونین کونسل مرادآباد مہر امیر اکبر سیال کا انوکھا احتجاج

جنوبی پنجاب مظفرگڑھ کے ضلع چِیئرمین سیٹ پر پی پی کی غیر حاضری ، چئیرمین یونین کونسل مرادآباد مہر امیر اکبر سیال کا انوکھا احتجاج

جنوبی پنجاب مظفرگڑھ  (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی-23-12-2016)   کے ضلع چِیئرمین سیٹ پر پیپلز پارٹی کا کوئی بھی امیدوار کھڑا نہ ہو سکا جس کے باعث شیر اور بلے میں مقابلہ ہوا ، تفصیلات کے مطابق چئیرمین یونین کونسل مرادآباد مہر امیر اکبر سیال نے ووٹ کرتے ہوئے اپنا احتجاج کچھ اس طرح سے درج کرایا کہ انہوں نے تیر کا نشان خود ہی بنا کر اس پر مہر بھی لگا ڈالی ، امیر اکبر سیال کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے کوئی بھی امیدوار نہیں تھی جس کا انہیں افسوس ہوا تاہم ووٹ دینے کا حق استعمال کرتے ہوئے وہ نہ تو شیر کو ووٹ دے سکتے تھے اور نا ہی بلے کو، اس لئیے انہوں نے خود ہی تیر کا نشان بنا کر مہر لگا ڈالی۔مہر امیر اکبر سیال کا کہنا تھا کہ وہ ایک جیالے ہیں اورپیپلز پارٹی کی ہی ٹکٹ پر چئیرمین یونین کونسل منتخب ہوئے ، تاہم اس طری بلامقابلہ سیٹ دے دینا انہیں اچھا نہیں لگا ، اگر پیپلز پارٹی ایسے ہی کرتی رہی تو انہیں ڈر ہے کہ کہیں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب میں اپنی آفادیت نہ کھو بیٹھے۔

Loading...
%d bloggers like this: