Home / News / جمشید دستی کی طبیعت خراب، ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل جمشید دستی کےگلے میں انفیکشن، جوڑوں میں سوزش ، مظفر گڑھ کے طیب اردوان ہسپتال میں داخل

جمشید دستی کی طبیعت خراب، ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل جمشید دستی کےگلے میں انفیکشن، جوڑوں میں سوزش ، مظفر گڑھ کے طیب اردوان ہسپتال میں داخل

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 03 نومبر2020ء) مظفر گڑھ سے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی طبیعت شدید خراب ہوگئی ، ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طبیعت شدید خراب ہونے پر جمشید دستی کو مظفر گڑھ کے رجب طیب اردوان ہسپتال میں داخل کر لیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق جمشید دستی کے گلے میں انفیکشن ہے جبکہ ان کے جوڑوں میں سوزش بھی ہو گئی ہے ۔

واضح رہے کہ جمشید دستی کیخلاف آئل ٹینکر چوری کا مقدمہ چل رہا ہے اور جمشید دستی عدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد سے فرار تھے ، سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف آئل ٹینکر چوری کیس میں مقدمہ درج ہوا تھا جس میں انہوں نے ضمانت کروا رکھی تھی، جمشید دستی نے ضمانت میں توسیع کے لیے عدالت میں درخواست دے رکھی تھی۔

عدالت نے جمشید دستی کی ضمانت کی درخواست خارج کی تھی لیکن جمشید دستی عدالت کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی فرارہو گئے تھے ۔جمشید دستی اور دیگر کےخلاف آئل ٹینکر لوٹنے کا مقدمہ جنوری میں درج کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ اس کیس میں 2 اہلکار اور 3 دیگر ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں۔ یاد رہے کہ مظفرگڑھ کی چوک قریشی پولیس نے سابق رکن اسمبلی جمشید دستی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف آئل ٹینکرز کے ڈرائیور اور ہیلپر کے اغوا اور لاکھوں روپے مالیت تیل چوری کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ 

Loading...
%d bloggers like this: