جمشید دستی کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 جون2017ء) رکن قومی اسمبلیجمشید دستی کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمشید دستی نے گزشتہ دنوں ہیڈ کالو پر ڈنگا کینال کو زبردستی کھولا تھا جس پر وزیر آبپاشی پنجاب نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کااحکم دیا تھا۔جمعرات کے روز جمشید دستی اسلام آباد سے مظفر گڑھ پہنچے تھے کہ انہیں مظفر گڑھ میں ساتھی اجمل کالدو سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔(علی )