Breaking News
Home / News / جمشید دستی کا پیپلز پارٹی چھوڑنے کا اعلان

جمشید دستی کا پیپلز پارٹی چھوڑنے کا اعلان

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔15مارچ۔2013ء) مظفر گڑھ سے پیپلز پارٹی کے ایم این جمشید دستی نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے مقابلے میں این اے 177 اور اپنے سابقہ حلقے این اے 178 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما جمشید دستی نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے تین ماہ قبل ترقیاتی کاموں پر پابندی کے باوجود مظفر گڑھ کینال کو ساڑھے دس ارب روپے کی لاگت سے پختہ کرنے کے سنگ بنیاد رکھا گیا۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نوابزاہ افتخار احمد خان چیف الیکشن کمشنر پر مھجے نااہل کروانے کے لیے دباو ڈال رہے ہیں۔

Loading...