Home / News / جمشید دستی پر ناجائز اسلحہ رکھنے کا سمقدمہ درج

جمشید دستی پر ناجائز اسلحہ رکھنے کا سمقدمہ درج

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 جون2017ء) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی پر ناجائز اسلحہ رکھنے پر تھانہ چوک سرور شہید میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی پر ناجائز اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔جمشید دستی پر مقدمہ جی تھری گن پر زائد المیعاد پرمٹ ہونے پر درج کیا گیا جبکہ ان سے 15 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں ۔ پولیس کے مطابق جی تھری گن کا پرمٹ 30 دسمبر کو جاری ہوا تھا اور 29 دسمبر کو ختم ہو گیا تھا تاہم ابھی تک ری نیو نہ کروانے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے واضح رہے کہ جمشید دستی پر اس سے پہلے چار مقدمات ہیں جن میں سے ان کی تین میں ضمانت منظور ہو چکی ہے ۔
Loading...
%d bloggers like this: