مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 جنوری 2015ء) قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی وکالت کے خواہش مند۔ایل ایل بی میں داخلہ لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے ایل ایل بھی پارٹ ون میں داخلہ لے لیاہے ۔جمشید دستی بہاؤالدین زکریا کالج کے سب کیمپس کامرس کالج میں ایل ایل بی کا امتحان دیں گے اور انہو ں نے باقاعدہ طور پرایل ایل بی پارٹ ون میں حصہ لینے کے لئے داخلہ فارم بھجوا دیئے ہیں۔