Breaking News
Home / News / جمشید دستی عوامی رابطہ مہم کے دوران خود چائے بنا کر لوگوں کو پلاتے رہے

جمشید دستی عوامی رابطہ مہم کے دوران خود چائے بنا کر لوگوں کو پلاتے رہے

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 مارچ2017ء) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی عوامی رابطہ مہم کے دوران انہوں نے اپنے ہاتھوں سے چائے بنائی اور ووٹرز کو پیش کی ۔نجی ٹی وی کے مطابق مظفر گڑھ کے حلقہ این اے 178سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے جمشید دستی نے لوگوں کو چائے پلانا شروع کر دی ،ْ اپنے انتخابی حلقے میں انہوں نے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے جس دوران جمشید دستی نے ایک ڈھابے پر جا کر چائے بنائی اور لوگوں کو خود پیش کی ۔ذرائع کے مطابق جمشید دستی کو چائے بناتا دیکھ کر لوگوں کا رش لگ گیا جنہوں نے ان کی ویڈیو بھی بنائی اور سیلفیاں بھی لیں ۔
Loading...
%d bloggers like this: