مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 جولائی2017ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کہا ہے کہ کرپٹ وزیر اعظم نواز شریف اور اس کی ٹیم جلد نشان عبرت بننے والی ہے اور ان تمام کو ہتھکڑی لگنے والی یہ منگل کے روز جمشید دستی جب سرگودھا سے اپنے آبائی گائوں مظفر گڑھ پہنچے تو وہاں پر ان کے پارٹی کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنچائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا گیا ۔ اس موقع پر جمشید دستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف ملک کا کرپٹ ٹرین آدمی ہے جس نے ملک میں بادشاہت بنا رکھی ہے اور جمہوریت کو اپنی باندھی بنا رکھا ہے انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور ان کا کرپٹ ٹولہ جلد ہی اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے جلد ہی نواز شریف اور اس کی ظالم ٹیم کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا اور یہ کرپٹ ٹولہ نواز شریف سمیت جیلوں میں ہو گا ۔ ۔
Prev Post