مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔1اپریل۔2013ء) جعلی ڈگری کیس میں سیشن عدالتوں نے جمشید دستی اور ملک عامریاروارن پر فرد جرم عائد کردی۔جمشید دستی کہتے ہیں عدالت کے ہر فیصلے کا احترام کروں گا۔ مظفر گڑھ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحمان خان نیازی کی عدالت نے جمشید دستی پر فرد جرم عائد کی۔جعلی ڈگری پر جمشید دستی کے خلاف ریجنل الیکشن کمشنر ملتان نے درخواست دائر کی تھی۔جمشید دستی نے کہا عدالت کے فیصلے کا احترام کروں گا۔بہاولپور میں جعلی ڈگری کیس میں سابق ایم این اے ملک عامر یار وارن پر فرد جرم عائد کی۔ ڈسٹرکٹ اينڈ سيشن سيد حامد حسين شاہ نے ملک عامر کو کل شہادت کے لئے طلب کر ليا ہے۔ پیپلزپارٹی کے ایم این اے عامریاروارن نے جعلی ڈگری پر دوہزار گیارہ میں استعفٰی دیا تھا۔