Home / News / جعلی ڈگری کیس، تحریک انصاف کے منتخب ایم پی اے نوابزادہ منصورخان 18اکتوبر کو طلب

جعلی ڈگری کیس، تحریک انصاف کے منتخب ایم پی اے نوابزادہ منصورخان 18اکتوبر کو طلب

مظفرگڑھ۔(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 ستمبر2018ء) الیکشن ٹربیونل لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ جسٹس مجاہد مستقیم نے تحریک انصاف کے منتخب ایم پی اے نواب زادہ منصور خان کو جعلی ڈگری کیس میں 18 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ تحریک انصاف کے ایم پی اے نوابزادہ منصور خان کے خلاف عوامی راج پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری عامر کرامت نے درخواست دی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج شیخ سجاد نے 2002 میں میاں عمران قریشی کی درخواست پر نواب منصور کی بی اے کی ڈگری کو بوگس قرار دیا تھا۔ نواب منصور خان کے پاس بی اے کی 2 ڈگریاں موجود ہیں۔ درخواست گزار چوہدری عامر کرامت نے موقف اختیار کیا کہ نواب منصور خان نے بی اے 1992 میں اور پھر 2007 میں بھی بی اے کیا۔نواب منصور خان نے دھوکہ جعل سازی کی ہے اس کو نا اہل کیا جائے۔چنانچہ عدالت عالیہ نے 18 اکتوبر کو فریقین کو طلب کر لیا ہے۔
Loading...
%d bloggers like this: