مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 مارچ2020ء) فیاض پارک مظفرگڑھ میں جاری جشن بہاراں کے آخرروز محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام کیٹل شو کا انعقاد کیا گیا،جس میں پالتوجانوروں کو نمائش پیش کیا گیا،جشن بہاراں کے آخری روزکی تقریبات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف ضیائ گجر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جام آفتاب حسین، ایم پی اے نیاز احمد گشکوری، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب نے شرکت کی۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر ریونیو عارف ضیائ کے کہا کہ جانور پالنا مظفرگڑھ کی ثقافت میں شامل ہے اور دیہی علاقوں میں جانور پالنا معیشت کا حصہ ہے، جس سے نہ دودھ، گوشت اور ڈیری کے مصنوعات حاصل کی جاتی ہیں،انہوں نے کہا کہ جشن بہاراں میں پالتوں جانوروں کی نمائش کا مقصد عوام کو پالتوں جانوروں، ان کی نسل اور ان کی اہمیت و افادیت سے آگاہی فراہم کرنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جشن بہاراں کا کامیاب انعقاد ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جس سے مظفرگڑھ کی عوام کو صحت مند تفریحی میسر آئی ہے، خواتین او ربچوں نے جشن بہاراں کے تمام تقریبات کو بہت انجوائے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی سرگرمیاں جاری رہیں گی اور مظفرگڑھ کے شہریوں کو بہتر سے بہتر صحت مند تفریحی فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر ایم پی اے نیاز احمد گشکوری نے کہا کہ ایک مدت کے بعد مظفرگڑھ میں جشن بہاراں کا انعقاد مظفرگڑھ کی عوام کیلئے ایک تحفہ ہے، حکومت پنجاب عوام کو صحت مند تفریحی فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔