مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 فروری2023ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑ ھ رضا صفدر کاظمی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل ریحان رسول کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑ ھ افتخار علی ملکانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جوا کھیلنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 16010 روپے نقدی رقم ،5 عدد موبائل فونز اور 5 عدد ووچر بک برآمد کرلی اورتمام ملزمان کوحوالات تھانہ بند کر دیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑہ افتخار علی ملکانی کا کہنا تھا کہ پولیس 24 گھنٹے عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے کوشاں ہے . تمام شہریوں کی بلا تفریق جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کرنا پولیس کا اولین فرض ہے۔ مظفرگڑھ پولیس شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔\378