مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 اگست2022ء) تحصیل جتوئی میں مبینہ طور پر مخالفین نے پرانی رنجش پر اہلخانہ پر تیزاب پھینک دیا جس کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔تحصیل جتوئی کے نواحی علاقہ موضع جھلاریں میں مبینہ طور پر پرانی رنجش دکان جلانے کے شک کی پاداش میں دو خواتین اور ڈیڑھ سالہ محمد اشفاق پر تیزاب پھینک دیا تیزاب سے خواتین اور بچے کا چہرہ ، بازو ،ہاتھ اور جسم کے مختلف حصے جھلس گئے تھانہ جتوئی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ زخمی خواتین اور بچے کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی سے ابتدائی طبی امداد کے بعد برن یونٹ ملتان ریفر کردیا گیا ہے۔
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد سلیم نے واقعہ کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈی پی او مظفرگڑھ کو ملزم کی فوری گرفتاری اور متاثرین کی فوری دادرسی کرنے کے احکامات جاری کیے ۔
آر پی او نے ہدایات جاری کیں کہ فارنزک ٹیموں کی مدد سے واقعہ کی تحقیقات عمل میں لائی جائیں،متاثرین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں، جس پر ڈی پی او مظفر گڑھ نے ٹیم تشکیل دے کر ملزم محمد اصغر پہلوان کو گرفتار کرلیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ملزم کو خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔