مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 نومبر2019ء) تین روزہ چوتھی تھل جیپ ریلی کے شرکا ء پہنچنا شروع ہو گئے ہیںصحرائے تھل میں خیموں کا شہر آباد ہو گیا ہے 15 نومبر سے شروع ہونے والی تین روزہ تھل جیپ ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے اور نگرانی کیلئے ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے افسران بھی پہنچ ر ہے ہیں جبکہ ٹی ڈی سی پی کے ایم ڈی تنویر جبار بھی کل پہنچ ر ہے ہیں دریں اثنا مظفرگڑھ کے علاقے ہیڈ محمد والا کے نزدیک سٹارٹنگ اور اختتامی پوائنٹ چھانگا مانگا ٹیلے پر کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں اور داخلی خارجی گیٹ بھی نصب کر دیئے گئے ہیں۔
چوتھی تھل جیپ ریلی میں کار ریس کے نامور کھلاڑیوں نادر مگسی،روفی پٹیل،انس خاکوانی،فیصل شادی خیل،روشا پٹیل اور قادر نواز سانگی سمیت دیگر کی شرکت متوقع ہے ۔تھل جیپ ریلی کیلئے صحرائے تھل میں روٹ مارکنگ کا کام شروع ہو گیا ہے گزشتہ روز بارش کے باوجود 60 کلومیٹر طویل روٹ پر نشانات لگا دیئے گئے ہیں قومی ایونٹ کے انعقاد سے مظفرگڑھ اور ملحقہ اضلاع ملتان،ڈیرہ غازیخان اور لیہ میں بڑا جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے سپورٹس کے حلقوں اور کار ریس کے شوقین بہت بے صبری سے کار ریس کے شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔