Home / News / تھانہ کندائی زہریلی لسی اور کھانے سے ہلاکتوں کا معاملہ،ڈی پی اوکالواحقین کے گھربستی لشاری کادورہ

تھانہ کندائی زہریلی لسی اور کھانے سے ہلاکتوں کا معاملہ،ڈی پی اوکالواحقین کے گھربستی لشاری کادورہ

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 اکتوبر2017ء) تھانہ کندائی زہریلی لسی اور کھانے سے ہلاکتوں کا معاملہ، ڈی پی او مظفرگڑھ اویس احمد ملک نے لواحقین کے گھر بستی لشاری کا دورہ کیا، ترجمان کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی،ڈی پی او مظفرگڑھ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور لواحقین سے تمام تفصیلات بھی لیں،ڈی پی او مظفرگڑھ اپنی سربراہی میں تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم تمام نعشوں کا پوسٹ مارٹم کرا کے نمونہ جات پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو بھجوائے گئے ہیں ،اسی طرح لسی اور کھانے کے نمونہ جات بھی فرانزک لیب کو بجھوائے گئے ہیںجسکی رپورٹس سے اموات کی وجوہات کا تعین ہوگا۔

Loading...
%d bloggers like this: