مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 فروری2020ء) تھانہ سول لائنز پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کارروائی، ڈی ایس پی سٹی سرکل عظمت اللہ خان گورمانی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سول لائن افتخار ملکانی نھ پولیس ٹیم کے ہمراہ شراب فروش کے خلاف کامیاب کارروائی کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش شاہد عرف شیدا پہلوان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 180 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔ڈی پی او ندیم عباس کی ہدایات پر ضلع بھر میں شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔