Breaking News
Home / News / تونسہ بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

تونسہ بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 جولائی2019ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں تونسہ بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں پانیکی سطح میں مسلسل اضافہ ھو رھا ھے محکمہ انہار کے مطابق پانی کی سطح میں اب تک 30 ھزار کیوسک اضافہ ھو چکا ھے اور اب تونسہ بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ ستر ھزار کیوسک فٹ اور اخراج ایک لاکھ باون ھزار کیوسک فٹ ھے بیراج سے نکلنے والی مظفرگڑھ کینال کو 7 ھزار کیوسک اور ڈیرہ غازی خاں کینال کو 8 ھزار کیوسک فٹ پانی دیا جا رھا ھے ماھرین کا کہنا ھے کہ پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ ھو رھا ھے اور اڑھائی لاکھ کیوسک فٹ پانی ھو جانے پر نچلے درجے کا سیلاب سمجھا جاتا ھے تاھم ابھی خطرے کی کوئی بات نہیں ھے۔
Loading...
%d bloggers like this: