مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید رضا بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت جلد علیحدہ صوبہ بنائے گی اور وسیب کے عوام سے کئے گئے وعدے کو پورا کرے گی انہوں نے کہا کہ الگ صوبے کے قیام کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ہمیشہ وسیب کے لوگوں کو گمراہ کیا ہے .ان دو جماعتوں نے ہمیشہ الگ صوبے کے نام پر ووٹ لیکر وسیب کے عوام کو دھوکہ دیا.انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی وسیب کے عوام سے مخلص ہوتی تو اب سے 30 سال پہلے الگ صوبہ بن چکا ہوتا.ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.اس موقع پر مقامی سیاسی رہنما بھی موجود تھی.ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید رضا بخاری نے کہا کہ اس سال جولائی میں صوبے کا الگ سیکریٹریٹ کام شروع کردے گا اور وسیب کے نوجوانوں کو سرکاری ملازمت کے حصول میں درپیش مشکلات کے حل کے الگ پبلک سروس کمیشن بھی قائم کردیا جائے گا.انہوں نے کہا الگ سیکریٹریٹ اور پبلک سروس کمیشن کا قیام علیحدہ صوبے کی منزل کے حصول میں سنگ میل ثابت ہونگی. انہوں نے کہا کہ وسیب کی عوام کی 40 سالہ جدوجہد کا ثمر ملنے والا ہے اور وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں جلد الگ صوبہ بنے گا.