Home / News / تحریک انصاف کامظفرگڑھ میں بجلی جھٹکے سے 8غریب محنت کشوں کی ہلاکتوں پر انتہائی افسوس کا اظہار

تحریک انصاف کامظفرگڑھ میں بجلی جھٹکے سے 8غریب محنت کشوں کی ہلاکتوں پر انتہائی افسوس کا اظہار

اسلام آباد(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19فروی 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ خان نیازی نے مظفرگڑھ میں بجلی کے جھٹکے سے غریب محنت کشوں کی ہلاکتوں پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اور پنجاب حکومت سے متاثرین کی مالی امداد کرنے کا مطالبہ کیا ۔اسلام آباد سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کام کے دوران کھدائی میں مصروف مزدوروں کی ہلاکت انتہائی افسوسناک حادثہ ہے جس سے مناسب حفاظتی تدابیر اختیار کر کے بچا جا سکتا تھا۔مقامی حکومت سے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ کیلئے معاونت کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت پر زور دیا۔ اپنے بیان میں تحریک انصاف کے رہنما نے جاں بحق مزدوروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

Loading...
%d bloggers like this: