بے نامی جائیدادوں کی چھان بین اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے،ترجمان ڈی سی مظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 ستمبر2019ء) ترجمان ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع مظفرگڑھ کی ریونیو حدود میں بے نامی جائیدادوں کی چھان بین اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں ضلع کے تمام متعلقہ اداروں کا احکامات جاری کردئیے گئے ہیں کہ وہ مقررہ وقت کے اندر بے نامی جائیدادوں کے متعلق اپنی اپنی رپورٹ پیش کریں۔

ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں شہریوں سے بھی معاونت لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں بااثر افراد، سرکاری افسران اور دیگر اہم عہدیداروں کی بے نامی جائیدادوں، ایسی جائیدادیں جو انہوں نے اپنے رشتہ داروں، فرنٹ مینوں، نوکروں کے نام پر بنا رکھی ہیں کے بارے میں معلومات دینے والوں کے قانون کے مطابق انعام دیا جائے گا اور ان کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا، ترجمان نے کہا کہ ان بے نامی جائیدادوں کے متعلق معلومات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظفرگڑھ کو ان کے دفتر میں یا ان کے فون نمبر 0669200264پر دی جاسکتی ہیں۔