بیوی کے تشدد کے خلاف شوہر انصاف لینے تھانے پہنچ گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 نومبر2019ء) بیوی کے تشدد کے خلاف شوہر انصاف لینے تھانے پہنچ گیا۔مظفرگڑھ کے علاقہ سناواں میں شوہر بیوی کے تشدد اور مارپیٹ کے خلاف کاروائی اور انصاف لینے تھانہ سنانواں پہنچ گیا۔سنانواں میں مظلوم شوہر بیوی کے تشدد سے تنگ آکر تھانہ سنانواں انصاف لینے پہنچ گیا، محمد شریف نامی متاثرہ شخص نے تھانے میں بیان دیا کہ اپنی بیوی کی آنکھوں کا چیک اپ کے لئے آنکھوں والے ڈاکٹر کی بجائے دوسرے ڈاکٹر کے پاس لے گیا جس پر تلخ کلامی ہوگئی۔

محمد شریف کے مطابق بیوی نے گھر واپس پہنچ کر پٹائی کی اور پٹائی کرنے کے بعد چمچہ سر پر دے مارا جس سے میرا سر پھٹ گیا جبکہ بیوی مجھ پر آئے روز تشدد کرتی ہے اور مارتی پیٹتی ہے، میں انصاف کے لئے تھانہ سنانواں میں آیا ہوں بیوی کے خلاف کاروائی کی جائے پولیس نے ضروری کاروائی شروع کر دی ہے۔