بھوسے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی میں آگ لگنے سے جل کر خاکستر

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 مئی2019ء) چوک سرور شہید ملتان میانوالی روڈ پر بھوسے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی میں آگ بھڑک اٹھی ٹریکٹر کے سلنسر سے چنگاری نکلنے کے باعث بھوسے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی میں آگ لگ گئی .ریسکیو نہ ہونے کی وجہ سے آگ کو قابو نہ پایا جا سکا۔ریکٹرٹرالی مکمل طور پر جل گئی۔آگ کی وجہ سے واپڈا کی مین لائین کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے کے باعث ملتان میانوالی روڈ کو مکمل طور پر ٹریفک کے بند کر دیا گیا۔تھانہ سرور شہید پولیس کی نفری نیجائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا. کئی گھنٹے بعد راستہ کلیئر کر کے ٹریفک چالو کر دی گئی۔