مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 اکتوبر2019ء)علی پور شہر اور گردونواح میں جرائم پیشہ عناصر نے اڈہ انٹری فیس اور ریٹ لسٹ کی آڑ لے کر سادہ لوح عوام کو لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے،مقامی انتظامیہ باخبر ہونے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لے رہی۔
اس حوالے سے انجمن اصلاح معاشرہ علی پور کے صدر چوہدری محمد ظفر جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اشرف جوائنٹ سیکرٹری محمد ارشد ایڈووکیٹ نے بتایا کہ علی پور میں بھتہ خور مافیا نے اپنے پنجے گاڑھ رکھے ہیں سبزی منڈی کے اردگرد درجنوں نوجوان ہر وقت بوگس ریٹ لسٹیں ہاتھ میں پکڑے عام شہریوں کو لوٹتے نظر آتے ہیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سے اپیل کی ہے کہ بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔