Home / News / بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کے عزم سے ہار چکی ہے، رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ

بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کے عزم سے ہار چکی ہے، رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ

مظفرگڑھ۔ 5 اگست(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 اگست2019ء) قومی اسمبلی حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ کے سینئر سیاسی راہنما رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کے خلاف بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انکی قابض افواج کے ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کے عزم سے ہار چکی ہے۔
یک جہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کا خون ناحق بہا کر بھارت ان کے حق خود ارادیت کی منصفانہ تحریک کو دبا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا بہتا خون عالمی ضمیر کیلئے ایک چیلنج ہے۔ مظلوم کشمیری سوال پوچھ رہے ہیں کہ عالمی برادری بھارتی مظالم پر خاموش کیوں ہی انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے حق خودارادیت کے حصول تک پاکستان ان کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

Loading...