مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 نومبر2019ء) بھارتی آبی جارحیت کا نتیجہ نکل آیا،دریائے چناب سوکھ گیا ، بیٹ کے رہائشی لوگ آبدیدہ ، زندگی میں پہلی بار دریائے چناب کو خالی دیکھا۔خان گڑھ کے مقام پر بہنے والے قدیمی دریائے چناب پر اس وقت پانی بالکل کم رہ چکا ہے جبکہ کئی کلومیٹر پر محیط دریائے چناب کا پیٹ بالکل سکڑ چکا ہے اور صرف 20 فٹ چوڑائی پر پانی بہہ رہا ہے جبکہ باقی حصہ خشک ہو چکا ہے اس ضمن میں مقامی رہائشی مکینوں رانا واجد علی ایڈووکیٹ, ملک نذیر سندیلہ, ملک عامر سندیلہ ایڈووکیٹ, محمد شریف’ ملک اکمل ‘ دلدار حسین ‘ کریم بخش ‘امتیاز’ قاسم سمیت دیگر کے مطابق کہ انہوں نے پہلی مرتبہ دریائے چناب میں پانی کی انتہائی کمی دیکھی ہے جبکہ کئی کلومیٹر پر بہنے والا قدیمی دریا آج صرف 20 کلومیٹر رہ چکا ہے۔