Breaking News
Home / News / بلد یا تی انتخا با ت کا تیسرا مر حلہ ،میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کی 47نشستوں میں سے 20 پرمسلم لیگ(ن) کی جیت

بلد یا تی انتخا با ت کا تیسرا مر حلہ ،میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کی 47نشستوں میں سے 20 پرمسلم لیگ(ن) کی جیت

مظفر گڑھ۔(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی-06دسمبر۔2015ء) ضلع مظفرگڑھ کی میونسپل کمیٹیوں کے 182وارڈزکے غیرحتمی ،غیرسرکاری نتائج کے مطابق سب سے زیادہ سیٹیں آزاد امیدواروں نے حاصل کی ہیں ۔میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کی 47نشستوں میں سے 20مسلم لیگ(ن)،پی ٹی آئی نے 7،آزاد نے 19جبکہ ایک دیگر نے حاصل کی۔خان گڑھ میونسپل کمیٹی کی 11نشستوں میں سے 5نشستیں مسلم لیگ(ن)،پی ٹی آئی نے 4،آزاد نے ایک جبکہ ایک دیگر نے حاصل کی۔کوٹ ادو کی 32نشستوں میں سے 2پی ٹی آئی جبکہ آزاد نے 30حاصل کیں۔چوک سرور شہید کی میونسپل کمیٹی کی 13ساری نشستیں آزاد امیدواروں نے حاصل کی جبکہ دائرہ دین پناہ کی 11نشستیں بھی آزاد امیدواروں نے حاصل کیں۔جتوئی کی تمام 22اور شہرسلطان کی 11نشستیں آزاد امیدواروں نے حاصل کیں۔علی پور کی 24میں سے 11نشستیں مسلم لیگ(ن) اورآزاد امیدواروں نے 12نشستیں حاصل کیں جبکہ ایک کارزلٹ نہیں آیا۔

Loading...
%d bloggers like this: