بستی اللہ بخش،ملک سجاد حسین ترک کے بھتیجے ملک ایاز حسین ترک کے بیٹے ملک حسیب حسین انتقال کر گئے

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 دسمبر2019ء) جتوئی گروپ کے سیاسی ترجمان و سابق جنرل کونسلر یونین کونسل کوٹلہ گانموں ملک سجاد حسین ترک کے بھتیجے ملک ایاز حسین ترک کے بیٹے ملک حسیب حسین گزشتہ روز وفات پاگئے جن کی نماز جنازہ بستی ترک آباد میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں سردار محمد داود خان جتوئی حاجی راو عاطف علی خاں سردار ضیائ اللہ خان جتوئی سردار مشتاق احمد خان لغاری ملک عبدالعزیز کھلنگ سردار جعفر مشتاق خان لغاری سردار جنید لیاقت خان لغاری جام ریاض احمد کلاسرہ ایڈووکیٹ ملک خالد نعیم جام عبدالرزاق سردار علمدار حسین خان لغاری سردار محمد اشرف خان لغاری عرفان خان مغل قاضی طالب حسین قریشی سردار محمد اکرم خان گوپانگ کے علاوہ علاقہ کے کثیر تعداد لوگوں نے شرکت کی ۔