بدنام زمانہ ڈان گینگ کے سرغنہ وکی ڈان کو پولیس نے گرفتار کر لیا

مظفرگڑھ مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 ستمبر2019ء) سکول کے طلبا کو اغوا کی کوشش کرنے اور تشدد کرکے وردیاں اور سکول بیگز پھاڑنے والے بدنام زمانہ ڈان گینگ کے سرغنہ وکی ڈان کو تھانہ سٹی مظفرگڑھ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

دو روز قبل ھی محلہ قائم والا میں بدنام زمانہ منشیات فروش اور بدمعاش وکی ڈان نے اپنے 15 سے زائد ساتھیوں کے ہمراہ سکول کے طالبعلموں پر حملہ کرکے کئی طالبعلموں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا. جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ مبینہ طور پر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم کو منشیات فروشوں کی بھی سرپرستی حاصل ہے۔