Home / News / بجلی چوروں کے خلاف سخت ترین آپریشن جاری ہے،سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ

بجلی چوروں کے خلاف سخت ترین آپریشن جاری ہے،سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 جنوری2020ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذر محمد ڈب نے کہا ہے کہ سرکل مظفرگڑھ میں خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز کا بجلی چوروں کے خلاف سخت ترین آپریشن جاری ہے رواں ماہ244 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے میپکوسرکل مظفرگڑھ میں پکڑا اور ان کو 267417یونٹ 43 لاکھ60ہزار روپے جرمانہ کیا گیاہے اور129بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر متعلقہ تھانوں میں درج کروائی گئی ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: