مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 مارچ2020ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمحمدنعیم آخترسامٹیہ نے کہا ہے کہ صرف 10دنوں میں میپکو سرکل مظفرگڑھ میں 136بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا اور ان کو 157744یونٹ19لاکھ75ہزارایک سو73روپے جرمانہ کیا گیاہے اور71بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر بھی متعلقہ تھانوں میں درج کروائی گئی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ میپکو سرکل مظفر گڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف سخت ترین اقدامات کئے جا رہے ہیں اورمیپکو سرکل مظفر گڑھ میں بڑے بڑے بجلی چوروں سے آہینی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ سرکل میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو کہ ٹاسک فورسز کے ساتھ مل کر بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کررہی ہیں اوراب میپکو سرکل مظفر گڑھ میں بجلی چوروں سے کوئی رعائت نہیں کی جائے گی چاہے وہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں۔انہوں نے میپکوصارفین سے بھی کہاہے کہ بجلی چور ملک اور قوم کے ہی نہیں بلکہ میپکوصارفین کے بھی دشمن ہیں۔