مظفر گڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 ستمبر2019ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذر محمد ڈب نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز کاسخت ترین ایکشن جاری ہے میپکوسرکل مظفرگڑھ میں بجلی کی چوری روکنے کے لیے اقدامات مزیدسخت کئے جارہے ہیں۔
رواں ماہ243بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے میپکوسرکل مظفرگڑھ میں پکڑا گیا اور ان کو 429352یونٹ75 لاکھ9 ہزار2 سو61 روپے جرمانہ کیا گیاہے اور 153بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر متعلقہ تھانوں میں درج کروائی گئی ہے۔
سپرنٹنڈنگ انجینئرنے میپکوصارفین سے بھی کہاہے کہ بجلی چور ملک اور قوم کے ہی نہیں بلکہ میپکوصارفین کے بھی دشمن ہیں۔آو مل کر ان قومی مجرموں کا محاسبہ کریں اورصارفین میپکو سرکل مظفرگڑھ کی طرف سے بنائی گئی خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میپکوسرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور بجلی چوروں سے کوئی رعائت نہیں کی جائے گی چاھے وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔