مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔16 جنوری 2018) باپ کو نئی زندگی مل گئی لیکن بیٹا جان کی بازی ہار گیا،اہل خانہ نے دل کے ارمان پورے کرنے کے لیے دولہا بنا کر دفن کیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل جتوئی کے رہائیشی مجاہد لغاری کا جگر ناکارہ ہوا تو ڈاکٹروں نے جگر کی پیوندکاری کا مشورہ دیا جس کے بعد مجاہد لغاری کے بیٹے کامران نے اپنے باپ کے لیے جگر کا ٹکڑا عطیہ کرنے کی پیشکش کی۔ڈاکٹروں نے جان خطرے سے متعلق بھی بتایا لیکن بیٹا نا مانا ۔آپریشن کے بعد بیٹے کے جگر کا ٹکڑا باپ کو لگا دیا گیا۔لیکن بیٹا باپ کی جان بچا کر خود اللہ کو پیارا ہوا گیا۔24 سالہ کامران الیکٹریکل انجینئیر تھا۔اور غیر شادی شدہ تھا۔اہل خانہ نے اپنے دل کے ارمان پورے کرنے کے لیے بیٹے کو دولہا بنا کر دفن کیا۔