ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کا دورہ

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 جنوری2019ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ محمد ارشد انجم نے ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کا ماہانہ دورہ کیا، سول جج، مظفرگڑھ، سید میثم رضا زیدی صاحب ان کے ہمراہ تھے۔سپرنٹنڈنٹ جیل ،اطہر جان ڈار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل،محمد نازک شہزاد و دیگر آفیسران ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ بھی موجودتھے۔ دوران انسپکشن جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فاضل جج نے نو عمر وارڈ، ہسپتال بیرک سمیت مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا،کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا اور 11 معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم صادر فرمایا۔