Breaking News
Home / News / ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ کا ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کا پندرہ روزہ دورہ

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ کا ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کا پندرہ روزہ دورہ

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 19 اگست2020ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ عدنان مشتاق نے ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کا پندرہ روزہ دورہ کیا۔سول جج، مظفرگڑھ محمد عرفان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمر قریشی،قائم مقام ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد منیر اور دیگر آفیسران ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ بھی موجودتھے۔

دوران انسپکشن جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

فاضل جج صاحب نے نو عمر وارڈ، جیل ہسپتال اور مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا، کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا اورمعمولی نوعیت کے جرم میں ملوث 20 حوالاتی کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم صادر کیا۔فاضل جج نے جیل ہٰذا میں کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے کئے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور جیل انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Loading...
%d bloggers like this: