مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 22 دسمبر2020ء) ایڈیشنل چیف انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہاہے کہ شکایات سنٹرزکاعملہ تینوں شفٹوں میں چوبیس گھنٹے الرٹ اورمستعدرہے، میپکوصارفین کی عزت کرے اوراچھارویہ اپنایاجائے اوردرج ہونے والی شکایات کاازالہ ہونے تک صارفین سے رابطہ رکھاجائے۔انہوں نے کہاکہ میپکوصارفین سے بدتمیزی اورغیراخلاقی رویہ اپنانے والے میپکوسرکل مظفرگڑھ کے ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
میپکوصارفین اپنے بجلی بل اوربقایاجات وقت پراداکریں تاکہ وہ بہت سی پریشانیوں سے بچ سکیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میپکو سرکل مظفرگڑھ کے کسٹمرسروسزسنٹر کی چیکنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ میپکوسرکل مظفرگڑھ کے تمام ملازمین کوروناوائرس(COVID-19)کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر اوراس کے پھیلا کوروکنے کے لیے احتیاطی تدابیراورہدایات پر سختی سے عمل کریں اور سرکل کے تمام ملازمین ماسک اور جراثیم کش محلول(Sanitizer)کے استعمال کو بھی یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہاکہ سب ڈویژنل لائن سٹاف مرمتی کاموں اورفیلڈمیں کام کرنے سے قبل ٹی اینڈپی کا استعمال یقینی بنائیں۔انہوں نے میپکوسرکل مظفرگڑھ کے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی شکایات اورمسائل کے لیے سرکل،ڈویژن،سب ڈویژن کی سطح پرقائم کئے گئے میپکو کمپلینٹ سنٹرز/کسٹمرسروسزسنٹرزسے رابطہ کریں تاکہ ان کی شکایات اورمسائل کوفوری حل کروایاجاسکے۔ ایڈیشنل چیف انجینئرنے میپکو سرکل مظفر گڑھ کے کمپلینٹ سنٹرز/کسٹمرسروسزسنٹرزکے ملازمین کو ہدایات دیں ہیں کہ وہ صارفین سے خوش اخلاقی اور تمیزسے پیش آئیں اورصارفین کی بجلی بحالی کی شکایات کا ازالہ ایمرجنسی بنیادوں پرممکن بنائیں تاکہ میپکوکاامیج صارفین کی نظرمیں بہترہوسکے۔ \378
Prev Post