Home / News / ایم ڈی بیت المال عون عباس کامظفرگڑھ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کادورہ

ایم ڈی بیت المال عون عباس کامظفرگڑھ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کادورہ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 جنوری2020ء) ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی مظفرگڑھ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈائیلسز سنٹر کے دورے کے دوران 43 مستحق مریضوں کے مفت ڈائیلسز کے لیے بیت المال کی جانب سے 28 لاکھ روپے کے فنڈز ڈائیلسز سوسائٹی کے حوالے کیے،اس موقع پر ایم ڈی بیت المال نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر مہر محمد اقبال کی درخواست پر تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا 25 بچوں کے لیے بھی فنڈز جاری کرنے کا اعلان کیا. مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب ترین کی جانب سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ڈائیلسز سنٹر کے لیے فنڈز کی فراہمی کی درخواست پر ایم ڈی بیت المال نے جلد فنڈز جاری کرنے کا بھی اعلان کیا۔عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ بیت المال کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈائیلسز کے فنڈز کو بڑھا کر 65 مستحق مریضوں کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں ہیپاٹائٹس زیادہ ہونے کی وجہ سے ڈائیلسز کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب ترین،بیت المال مظفرگڑھ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف سلیم،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ ڈاکٹر مہر محمد اقبال،ملک خیر محمد بدھ اور ڈاکٹر یوسف نسیم لغاری نے تقریب سے اپنے خطابات ڈائیلسز کے مستحق مریضوں کے لیے بیت المال سے فنڈز کے حصول کے لیے کاوشوں پر سابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور کو خراج تحسین پیش کیا.ان کا کہنا تھا کہ ڈائیلسز کے مستحق مریضوں کے مفت علاج معالجے کے لیے ڈائیلسز سوسائٹی کی جانب سے بھرپور کاوشیں کی جارہی ہیں،انھوں نے صاحب حیثیت افراد سے بھی اپیل کی کہ وہ ڈائیلسز کے مریضوں کے مفت ڈائیلسز کے لیے ڈائیلسز سوسائٹی کو امداد دیں،اس موقع پر ضلعی صدر تحریک انصاف نوابزادہ محمد احمد خان،چیئرمین زکوا? و عشر کمیٹی مظفرگڑھ عبدالحسین ترگڑ،سابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ضیاء الحسن،ڈی ایچ او ڈاکٹر کاظم عباس،ڈائیلسز سنٹر مظفرگڑھ کے انچارج ڈاکٹر مقبول عالم،فرخ زبیر،صدر انجمن تاجران سید امیر حسن،ایڈیشنل سیکرٹری صوبائی انجمن تاجران پنجاب عامر سلیم شیخ،سرپرست انجمن تاجران ملک جاوید اختر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب میں ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

Loading...
%d bloggers like this: