مظفر گڑھ۔ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 دسمبر2018ء) ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر نے تھانے میں بند 25بے گناہ مزدوروں کر رہائی دلا دی، ہفتہ کی رات بستی مندوریں کا رہائشی اعجاز احمد مندور اپنی25 رکنی لیبر کو لاہور سے اپنے گھر کام کیلئے لا رہا تھا کہ پولیس ناکہ رواں پر چوہدری فلک شیر اے ایس آئی اور اسکی ٹیم نے روک کر بغیر کسی وجہ کے حوالات بند کر دیا جس پراعجاز احمد مندور نے ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر سے رابطہ کیا تو انہوں نے تھانے فون کر مزدروں کو چھڑا دیا ۔